Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سیاسی نابالغ ہیں،مرادعلیشاہ

سکھر...وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی نابالغ ہیں، انہیں ابھی سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے۔سندھ میں جو نشستیں حاصل کی ہیں ،آئندہ الیکشن میں ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کو کرکٹ تو آتی ہے مگر سیاست ابھی سیکھنا ہے، امید ہے وہ جلد سیاست سیکھ جائیں گے۔ تحریک انصاف نے جلسے کئے تو کچھ لوگ آگئے انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کے ساتھ کوئی مسائل نہیں تھے۔سارا معاملہ میڈیا نے اٹھایا ۔ عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں تاہم عدالت کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن کی صورت حال باقی صوبوں سے بہتر ہے۔ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کے لئے پی سی بی سے رابطہ کریں گے۔ کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں انٹرنیشنل میچز کرائے جائیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر ہمارا موقف واضح ہے، یہ معاملات قانونی ہیں۔ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں ۔مردم شماری کے ریکارڈ کو خفیہ نہ ر کھا جائے۔ 

شیئر: