Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنون لطیفہ میں سب سے معتبر ایوارڈ آسکر ہے، صنم بخاری

ناوریجین ماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں سب سے معتبرایوارڈ اوراعزاز آسکر کو مانا جاتا ہے۔جن فنکاروں کویہ ایوارڈ ملتا ہے ان پرمستقبل میں مزید بہترین کا م کرنے کی ذمہ داری آن پڑتی ہے لیکن جن لوگوں کی اس ایوارڈ کے لئے صرف نامزدگی ہوجاتی ہے ، وہ بھی اپنے آپ کو بے حد خوش قسمت مانتے ہیں بلکہ ان کے نام کے ساتھ پھرہمیشہ آسکر کا اضافہ ہوجاتا ہے۔اس سے آسکر ایوارڈ کی قدر وقیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ کو اگر بھرپور انداز سے پاکستان میں بھی شروع کیا جائے اور فنکاروں، تکنیک کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے زیادہ سے زیادہ ایوارڈ شوز کا انعقادکیا جائے تویقینا فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔ صنم بخاری نے کہا کہ اگر پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھرمیں متعارف کروانا ہے اور فنکاروں، تکنیک کاروں کو منفرد پہچان دلوانی ہے توپھران کے کام کوسراہنے کے لئے انہیں ایسے ایوارڈز سے نوازا جانا چاہئے جن پرصرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دنیابھرمیں بسنے والے فخر کر سکیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: