ڈرائیونگ لائسنس میں خواتین کو ایک رکاوٹ
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
ریاض ....ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی شاہی منظوری پر عملدرآمد کی راہ میں خواتین کو ایک اور مشکل پیش آگئی۔ خواتین سیاہ لینس لگانے کی عادی ہیں۔ ٹریفک قانون کے بموجب ایسے کسی بھی شخص جو عورت ہو یا مرد اس نے سیاہ لینس لگائے ہوئے ہوں اسے ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیا جاسکتا۔ ٹریفک قانون کے چوتھے باب کی پہلی دفعہ میں یہ بات درج ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران لینس استعمال نہیں کئے جاسکتے۔ خواتین نے آرزو ظاہر کی ہے کہ کاش 10شوال 1439ھ سے قبل ٹریفک قانون سے یہ پابندی اٹھالی جائے۔