Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک کے تحت46اقتصادی زون قائم ہونگے

  اسلام آباد....حکومت نے سی پیک کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں46 اقتصادی زونز کی نشاندہی کی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی تنظیم نو اور اسے جدید خطوط پراستوار کرنے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے ۔ اس کا مقصد سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان شاہ جہاں شاہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 اقتصادی زون کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں 3،3 اور خیبرپختونخوا میں ایک اقتصادی زون قائم کیا جائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں سرمایہ کاری سہولت مرکز قائم کئے جائیں گے۔
 

شیئر: