Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش کا دورانیہ بڑھانے میں اچھی خوراک مدد گار ثابت ہوتی ہے

لندن ..... ورزش ، دوڑ اور جسمانی محنت کے لئے اچھی صحت کا ہونا ضروری ہے اور اچھی صحت کی ضمانت جہاں مثبت سوچ فراہم کرتی ہے وہیں اس میں کھانے پینے کا عمل دخل بھی کافی ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ ورزش اور محنت کے دوران لوگوں کو قدرتی طور پر کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے لیکن اگر آپ کی خوراک اچھی رہتی ہے تو آپ ورزش کے دوران بھی اپنے آپ میں اچھی خاصی توانائی محسوس کرتے ہیں۔ اچھی خوراک کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ آپ کے کھانے کے اوقات کیا ہیں۔ ایک ہی وقت کا کھانا اور وہ بھی باقاعدگی سے یقینی طور پر بہت سے فوائد کا حامل ہے اور آپ کی کارکردگی، صلاحیت کار اور صحت سب کیلئے مفید ہے۔ فٹنس اور غذائیت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نہ تو ہر چیز ورزش شروع کرنے سے قبل کھانی چاہئے اور نہ ہی بعد میں۔ بعض چیزیں ایسی ہیں کہ جن چیزوں کے قریب ان لوگوں کو نہیں جاناچاہئے جن سے انہیں بچنا چاہئے۔ فٹنس کیلئے ضروری ہے کہ وقت بے وقت کھانے سے پرہیز کیا جائے۔ ماہرین نے ڈیلی میل آن لائن سے بات چیت میں کہا کہ بے وقت کا کھانا اگر اچھا بھی ہو تو جمنازیم میں آپ کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں ہوگی۔ آسان کام بھی آپ کو مشکل لگے گا۔

شیئر: