دیو ہیکل آئل ٹینکر پر سعودی پرچم نصب
ریاض ...سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مشرقی ریجن کی بندرگاہ راس تنورہ میں لنگر انداز دیو ہیکل آئل ٹینکر رمتھن پر سعودی پرچم لہرا دیا۔ جہازراں کمپنی کے نمائندے ا ور پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر رمح الرمح نے بتایا کہ جہاز رانی کے شعبے میں سعودی عرب کو علاقائی و بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے۔ ہمیں سعودی قیادت کی سرپرستی اور تعاون نصیب ہے۔ اسی کی بدولت کامیابیاں مل رہی ہیں۔