Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک سعودی جائنٹ چیمبر آف کامرس کے انتخابات مکمل

امجد پرویز صدیقی نائب صدر برائے سعودی عرب منتخب
ریاض (جاوید اقبال) ریاض کے معروف پاکستانی صنعتکار امجد پرویز صدیقی کو پاک سعودی جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نائب صدر برائے سعودی عرب منتخب کر لیا گیا ہے۔ اردونیوزسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے گزشتہ ہفتے لاہور میں منعقد ہونے والے اجتماع میں سال 2017-18ءکے لئے میاں محسن وقار کو صدر، بریگیڈیئر محمدحسن کمیلی کو سینیئر نائب صدر میاں مسرور محمودکو نائب صدر برائے سعودی عرب اور عدنان احمد سیکریٹری جنرل کے عہدے پرتفویض کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی اور سعودی تاجروں اور صنعتکاروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کر کے وہ نہ صرف دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے بلکہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری میں بھی وسعت لائیں گے۔ امجد پرویز صدیقی جو تقریباً 25برس قبل ایک ٹریفک حادثے میں مستقلاً معذور ہو گئے تھے انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا اور ایک کامیاب صنعتکار کے طور پر نام پیدا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین کے مملکت کے لئے ویژن 2030پروگرام کے تحت پاک سعودی دوطرفہ اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور ان کی کوشش ہو گی کہ پاک سعودی جائنٹ چیمبر کے دائرہ کار کو دونو ں ممالک میں مزید بڑھایا جائے۔
 

شیئر: