Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی پاسداران دہشتگرد وں میں شامل؟

منامہ ....بحرینی وزیر خارجہ خالد آل خلیفہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ دہشتگردی کے سوتے خشک کرنے کیلئے یہ اقدام ضروری ہے۔ آل خلیفہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ مشرق وسطیٰ میں خصوصاً اور دنیا بھر میں عموماً دہشتگردی پھیلانے والے اس اہم ادارے کو لگام لگانا لازمی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ انقلاب کے تحفظ کیلئے محافظوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عوام خود انقلاب کی حفاظت کرتے ہیں۔
 

شیئر: