نئے دور کی ڈریم گرل دیپکا ہیں، ہیما مالنی
بالی وڈ انڈسٹری میں ' ڈریم گرل ' کا خطاب پانے والی مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اداکارہ دیپکا پڈوکون نئے دورکی ”ڈریم گرل“ہیں۔ حال ہی میں ہیما مالنی نے اپنی حقیقی زندگی پر لکھی جانےوالی کتاب کی تقریب رونمائی کیلئے دیپکا پڈوکون کو بطور خصوصی مہمان مدعو کیا جہاں میڈیا کے سوال پوچھنے پر ہیما مالنی نے کہا کہ انڈسٹری میں لوگ مجھے ” ڈریم گرل“ کے نام سے پکارتے ہیں جو اچھا ہے مگر نئے دور کی ڈریم گرل دیپکا پڈوکون ہیں۔ 69 سالہ بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کی زندگی پر مصنف رام کمال مکھرجی نے ' 'بیانڈ دی ڈریم گرل'' کے عنوان سے کتاب تحریر کی ہے۔ اس کی رونمائی ہیما نے دیپکا کے ہاتھوں کروائی ہے ۔ دیپکا نے یہ اعزاز دیئے جانے پرہیما مالنی سے مسرت کا اظہار کیا۔