خدیجہ زبیر ۔ جدہ
اشیا: دودھ کا پاﺅڈر ایک گلاس(70گرام)، ایک ٹیبل اسپون میدہ، ایک ٹیبل اسپون بیکنگ پاﺅڈر، ایک انڈہ، 2سے3ٹیبل اسپون تیل، ایک لیٹر دودھ، چینی 3سے 4کپ (80گرام) ،پستے گارنیشنگ کے لئے، الائچی خوشبو کیلئے اگر نہ ڈالنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں
ترکیب:۔ دودھ کا پاﺅڈر،میدہ،بیکنگ پاﺅڈر ، انڈہ اور تیل ایک برتن میں لیکر خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب انہیں بالکل چھوٹے اوول شکل میں بنالیں(کیونکہ یہ دودھ میں جاکر کافی بڑے ہوجاتے ہیں)۔اب ایک پتیلے میں دودھ گرم کرنے رکھیں اس میں چینی بھی ڈالدیں۔ دودھ میں جیسے 2سے 3بوائل آئیں تو اس میں آپ کے اوول شیپ بنے بال ڈال دیں اور 15سے 20منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔اس کے بعد ایک پیالے میں نکال کر اوپر گارنیشنگ کیلئے پستے چھڑک دیں۔
نوٹ:۔ خواتین اگر چاہیں تورس ملائی پر چاندی کا ورق بھی لگاسکتی ہیں۔