آل ثانی کےخلاف کارروائی پر قطری حکام کی مذمت
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ... انسانی حقوق کی قومی سعودی سوسائٹی نے شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی اور شیخ سلطان بن سحیم کے اثاثے منجمد کرنے اور انکی نجی املاک کے تقدس کو پامال کرنے پر قطری حکام کی مذمت کردی۔ انسانی حقوق کی سعودی سوسائٹی نے بیان جاری کرکے توجہ دلائی کہ قطری حکومت کو اپنی سیاست کی مخالفت کرنے والی شخصیتوں کی ملکیت کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔ قطری حکام کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اپنے یہاں کام کرنے والوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائےں۔ انہیں پریشان نہ کرےں اور انہیں اپنوں سے رابطے کی سہولت فراہم کرےں۔