علی صالح کو دورہ ماسکو کی دعوت
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
صنعاء.... یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں روس نے ماسکو میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا ہے۔ علی صالح نے الیمن الیوم ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے آپریشن کے بعد مجھے روس کے ایک انسٹیٹیوٹ نے گول میز کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس کانفرنس کے ایجنڈے پر 2اہم مسئلے ہیں۔ ایک کا دہشتگردی اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور دوسرے موضوع کا تعلق یمن کو موجودہ بحران سے نجات دلانے کے طور طریقوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوت نامہ قبول کرنے کی بابت غوروخوض کررہا ہوں۔