'گول مال اگین' نمائش کیلئے پیش
بالی وڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شمار کی جانے والی گول مال کی چوتھی سیکوئل فلم' گول مال اگین' نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ۔ بالی وڈ باکس آفس پر فلم ' گول مال اگین' اس ہفتے کی بڑی فلم ہے جسے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیاگیاہے۔بالی وڈ باکس آفس کی خبریں بتاتی ہیں کہ فلم کا آغاز پہلے ہی دن بہترین رہاہے امید کی جارہی ہے کہ فلم کروڑوںکماکر دے گی۔روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پراسرار مکان کے گرد گھومتی ہے جہاں آسیب کا سایہ ہوتا ہے۔ خوف اور مزاح سے بھرپور اس فلم کے ٹریلر اور گیتوں کی وڈیوز کو کئی ملین افراد یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں ۔فلم کی کاسٹ میںاداکار اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، تبو، شریاس تلپاڈے، ارشد وارثی، کنال کھیمو، تشار کپور، جونی لیور،نیل نتن مکیش اور دیگر شامل ہیں۔