نجران.... سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے محافظوں نے منشیات اسمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں۔ سرحدی سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک ماہ کے دوران حشیش اسمگل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں جنہیں ناکام بنادیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 6سو کلوسے زیادہ حشیش پکڑی ہے۔ اسمگلروں کو انسداد منشیات ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔