اپنے ساتھ زیادتی کی ذمہ دار عورتیں ہی ہیں،ٹسکا چوپڑا
بالی وڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی ذمہ دار عورتیں ہی ہوتی ہیں ۔ایک انٹرویومیں اداکارہ ٹسکا نے سوال کیا کہ آخر ان عورتوں کی اپنی ذاتی سیکیورٹی کا خیال کیوں نہیں رہتا۔ وہ خود کو ایسے حالات میں کیوں ڈالتی ہیں جہاں انہیں کسی مشکوک انسان سے واسطہ پڑنے کا خدشہ ہو ۔ٹسکا نے کہا کہ عورت ہونے کے ناتے میں کہنا چاہوں گی کہ اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں۔ ایک سوال کے جواب میں ٹسکا نے کہاکہ کسی بھی انسان کو شارٹ کٹ نہیں لینا چاہئے ۔ آپ محنت سے کام کریں۔ اگر آپ با صلاحیت ہوں گے تو خواہ دیر سے سہی لیکن کامیابی ضرور ملے گی۔