Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ایجنٹوں کی نئی کارستانی

ریاض.... ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی ایجنٹ نے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ملائیشیا کا کہہ کر سعودی عرب بھیج دیا۔ دونوں مشکل میں ہیں۔ ہندوستانی ماں سفر کرنے کے باعث اپنی ملازمت سے بھی محروم ہو گئی۔ ہندوستانی انگریزی جریدے کی ویب سائٹ سیاست نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب کی کوربا کش اور اسکی بیٹی رینا کو ملائیشیا ملازمت پر جانا تھا۔ ایجنٹ نے دونوں کو دھوکہ دیکر سعودی عرب بھیج دیا اور وہاں سے ہندوستان واپس لانے کیلئے دونوں سے اضافی رقم بھی اینٹھ لی۔ گورنر پنجاب امریندر سنگھ نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ہندوستانی ماں کی مدد کی اپیل کردی۔ انہوں نے ویب سائٹ پردونوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے توجہ دلائی کہ انہیں جلد از جلد سعودی عرب سے بلوانے کیلئے مداخلت کی ضرورت ہے۔ دونوں وہاں انجانے میں پھنس گئی ہیں۔ انہیں یقین تھا کہ وہ ملائیشیا جارہی ہیں جبکہ انہیں دھوکے سے سعودی عرب بھیج دیا گیا۔
 

شیئر: