لکھنؤ۔۔۔حکومت اترپردیش نے کافی چھان بین کے بعد پایا کہ ریاست کے 15اضلاع میں305 روہنگیا غیر قانونی طورپر رہ رہے ہیں۔ ان کے پاس نہ تو اقوام متحدہ کا پناہ گزین کارڈ ہے اور نہ ہی وہ جائز ویزے پر ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں، اس لئے اب ان کو یہاں سے ہٹانے کے سلسلے میں غور کیا جارہا ہے۔