ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور یوکرین کے صدر نے بدھ کو ریاض کے قصر یمامہ میں مذاکرات کئے۔ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں، باہمی تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کی موجودگی میں سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان تعاون کے پروگرام اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ اس سے قبل شاہ سلمان نے یوکرین کے صدر کو ان کی خدمات کا اعترا ف کرتے ہوئے شاہ عبدالعزیز تمغہ اور یوکرین کے صدر نے خادم حرمین شریفین کو اپنی ریاست کا سب سے اعلیٰ تمغہ پیش کیا۔ یوکرین کے صدر کے ریاض پہنچنے پر دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔