Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایما اسٹون نے 29 بہاری ں دیکھ لیں

ہالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ایما اسٹون نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لی ہیں۔ہالی وڈکی مشہور فلم لالا لینڈ کی معروف  اداکارہ ایما اسٹون کا پورا نام ایملی ہے ۔اداکارہ نے اپنے فن اداکاری کا آغاز سال 2004 کے ایک ٹیلیویژن ڈرامے سے کیا۔ ایما نے 2007 کی فلم سپر بیڈ سے ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا جس پر ایما کوینگ ہالی وڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یوں پچھلے 10برسوں میں ایما اسٹون کئی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
 ایمااسٹون کا شمار دنیا بھر کی سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالی ٹاپ ٹین اداکاراوں میں سرفہرست ہیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ فلمی اداکارہ ایما اسٹون کا شمار 2017 کی پرکشش اداکاراوں کی فہرست میں بھی سامنے آچکاہے۔آسکر ایوارڈ سمیت ایما کو بافٹہ ایوارڈ، گولڈن گلوب ایوارڈ اوراسکرین ایکٹر گلڈایوارڈز جیسے کئی بڑے ہالی وڈ فلمی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ حال ہی میں ایما اسٹون کی نئی فلم بیٹل آف دی سیکسز ریلیز ہوئی ہے۔
 

شیئر: