#تصور_کہاں_لے _جاتا_ہے، مصریوں کی ٹویٹس
مصری شہری لطیفہ گوئی میں مشہور ہیں۔ عرب میں مصریوں کی یہ خصوصیت ہے کہ ناموافق حالات میں بھی موڈ ٹھیک کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی شگوفہ چھوڑتے رہتے ہیں۔ آج ہفتہ کو مصری صارفین نے ٹویٹر پر ہیچ ٹیگ جاری کیا جس کا نام”#تصور_کہاں_لے _جاتا_ہے“۔ ہیچ ٹیگ عالمی ٹرینڈ میں نمایاں مقام حاصل نہ کرسکا۔عالمی رینکنگ میں اسے بمشکل25واں نمبر ملا تاہم مصر میں یہ کئی گھنٹے تک پہلی پوزیشن پر رہا۔
ہیچ ٹیگ کے عنوان سے ظاہر ہے کہ مصری شہری تصور کی دنیا میں سفر کی خواہش کے بارے میں استفسار کر رہے ہیں۔ ہزاروں دلچسپ ٹویٹس میں چند کا انتخاب کیا جارہا ہے۔
اسراءفکری نے ٹویٹ کیا: میں اور میرا تصور کہیں بھی چلے جاتے ہیں۔ ابھی ابھی میرا تصور جزائر مالدیپ میں چھٹی گزار کر واپس آیا ہے ، ابھی سوچ رہی ہوں کہ صبح کی کافی ترکی میں پی جائے۔
خیری نامی ٹویٹر نے لکھا: میرا تصور مجھے اس ملک میں لے جاتا ہے جس کی شہریت میرے پاس ہو، یعنی یورپ یا امریکہ یا کوئی بھی ایسا خرابہ جہاں انسانوں کا احترام کیا جاتا ہو۔
جرح نامی ٹویٹر نے لکھا:”#تصور_کہاں_لے _جاتا_ہے“ وہ مجھے ادھر ادھر لے جاتا مگر میں خود ہی واپس آجاتا ہوں۔
حوحو نے ٹویٹ کیا: #تصور_کہاں_لے _جاتا_ہے، کہہ دوں، ناراض تو نہیں ہوں گے۔
مصری ٹویٹر آئی فون نے لکھا: 2018کا انتظار ہے، شاید تبدیلی کا سال ہو مگر غالب گمان یہ ہے کہ ترقی معکوس ہوگی۔