Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مردوں_کا _عالمی _دن، سعودی مرد کیا کہتے ہیں

دنیا بھر میں مردو ں کا عالمی دن 19نومبر کو منایا جاتا ہے۔ سعودی صارفین نے اس دن کی مناسبت سے ہیش ٹیگ #مردوں_کا _عالمی _دن جاری کیا جو عالمی رینکنگ میں 19ویں نمبر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تاہم مقامی رینکنگ کے مطابق یہ ٹرینڈ 6گھنٹے تک سرفہرست رہا۔ 
مزید پڑھیں:جی ہاں!#سعودی _عرب_اونٹوں_اور _خیموں_کی _سرزمین ہے
سعودی صارف زیادہ بن سعد الشہری نے ٹویٹ کیا: افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے درمیان بہت سے مرد ہیں جن میں مردانگی نہیں۔ ان کے زیر دست بڑی امانتیں ہیں جن کے حقوق ضائع کئے جارہے ہیں۔ ان میں سر فہرست ایک عورت ہے جو اپنے باپ کے گھر سے باعزت طریقہ سے نکل کر اس کے گھر آئی مگر اس نے اس عورت کو لونڈی بنالیا۔ ایسے لوگ مرد کہلانے کے حقدار نہیں۔
غازی الجہنی نے ٹویٹ کیا: بچہ ماں کا دودھ پی کر بڑا ہوتا ہے، اس دوران ماں اسے نہ صرف اپنا دودھ پلاتی ہے بلکہ دودھ کی شکل میں اسے اپنی تمام توانائیاں بھی منتقل کرتی ہے ، یہاں تک کہ وہ بڑا ہوجاتا ہے، پھر وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تبصرہ کرتا ہے کہ عورت آدھے عقل کی مالک ہے۔ 
مزید پڑھیں: #شفقت_کا_عالمی_دن
محمد المسعودی نے لکھا: قوموں کی طاقت کا معیار اس کے مردوں کی مردانگی سے ناپا جاتا ہے۔ مرد محض صنف نہیں بلکہ چند اہم اور بنیادی صفات کابھی نام ہے۔ اس موقع پر ان مردوں کو سلام پیش کر رہا ہوں جو ہماری جنوبی سرحد پر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔
فاطمہ العنزی نے لکھا: ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس میں انسانوں میں انسانیت باقی نہیں رہی، کاش عقل میں الزائمرکے بجائے دل کا الزائمر ہوتا۔
 
 

شیئر: