بیوی پر بقالے میں دھار در آلے سے حملہ
طائف .... طائف کے ایک محلے میں57سالہ سعودی شہری نے اپنی 37سالہ بیوی پر دھار دار آلے سے حملہ کردیا۔ بیوی جائے وقوعہ سے فرار ہوکر زخمی حالت میں شکایت کیلئے پبلک پراسیکیوشن پہنچ گئی جہاں سے اسے ہلال احمر کے توسط سے علاج کیلئے اسپتال پہنچا دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔6برس سے زیادہ عرصے سے میاں بیوی میں نوک جھونک چل رہی تھی۔ اکثر اوقات شوہر بیوی کو دھمکاتا رہتا تھا۔ بیوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسے اطلاع ملی کہ شوہر نے گولیوں سمیت پستول حاصل کرلیا ہے اور کسی بھی وقت مجھ پر حملہ کرسکتا ہے۔ پہلے میں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ اسکے بعد محلے کے پولیس عہدیدار سے خدشات کا اظہار کیا۔ آخر میں پبلک پراسیکیوشن کا رخ کیا۔ متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ اسکے پاس ایک دستاویزی ثبوت ہے جس میں اس کے شوہر نے مجرمانہ عمل کا اعتراف کررکھا ہے۔ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔