Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے اغوا کا کوشاں سعودی گرفتار

ریاض.... ریاض پولیس نے 2 بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر اغوا کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ ایک نوجوان ہاتھ میں بغدا لئے دو بچوں کا تعاقب کر رہا ہے۔ پورے معاشرے میں اس سے ہلچل مچ گئی تھی۔ مقامی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پتہ چلا ہے کہ وہ منشیات کا عادی ہے۔ مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد جاری کی جائیں گی۔

شیئر: