Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل نے جدہ کورنیش کے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا

جدہ.... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ کورنیش کے نئے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے سرپرستی اور نگرانی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے قدرو منزلت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد ، نائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندر، میئر ڈاکٹر ہانی ابو راس ، مقامی عہدیدار اور صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ خالد الفیصل نے کہا کہ کورنیش منصوبہ جدہ کے متعدد اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جلد ہی حرمین ٹرین منصوبے کا افتتاح ہو گا۔ تجرباتی سفر شروع کر دیا گیا ہے۔ جدہ کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح بھی بہت جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عام طور پر ایک ہی وقت میں ایک ہی شہر میں اتنے بڑے بڑے منصوبے نافذ نہیں کئے جاتے۔ یہ امتیاز جدہ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی شہری خوش قسمت ہیں جو اپنے منفرد قائد خادم حرمین شریفین او رریاست کو بلندیوں کی طرف لیجانے والے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے جدہ کورنیش کا منصوبہ احسن شکل میں پایہ تکمیل کو پہنچنے پر کمشنر شہزادہ مشعل بن ماجد ، میئر ڈاکٹر ہانی ابوراس اور وزیر بلدیات و دیہی امور کو مبارکباد پیش کی۔ شہزادہ خالد الفیصل نے اس موقع پر جدہ کے باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ بتائےں کہ آپ اس منصوبے کے ساتھ کس طرح پیش آئیں گے، آیا اس کی حفاظت کریں گے یا اسے توڑ پھوڑ کر کہیں گے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ جدہ کے میئر نے سعودی ویژن 2030کے تحت مملکت کے تمام علاقوں کو ادنیٰ استثنیٰ کے بغیر ترقیاتی تعاون دینے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: