ریاض ...محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض میں 3دن تک بارش کا امکان ہے۔ شروعات جمعرات کو 10بجے ہوگی اور ہفتے کو ایک بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہیگا۔ محکمہ نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ بارش ریاض ریجن کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدت سے ہوگی۔ شہر تک بارش کا سلسلہ پھیل سکتا ہے۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔