یکم دسمبر 2017جمعہ کو شائع ہونیوالے سعودی اخبارات عکاظ اورالشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
عکاظ
٭ کویت نے قطر کو خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیج دیا ،بحران نقطہ عروج کو پہنچ گیا،آئندہ ہفتے جی سی سی کے رکن 6ممالک کے قائدین کو شرکت کے دعوت نامے جاری کردیئے جائیں گے۔
٭ سعودی اسکولوں میں بدنظمی کا دور دورہ ، مکہ مکرمہ میں اسکولوں سے طالبات فرار ہونے لگیں، ریاض میں اسکولوں کے عہدیداروں کی برطرفی۔
٭ ٹریفک خلاف ورزیوں کی سخت سزاؤں پر مشتمل نئے ٹریفک قانون کی تیاریاں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر سزائیں تجویز۔
٭ برطانوی وزیر اعظم نے بیلسٹک میزائل حملہ پر ایران کو دنداں شکن جواب دینے کا مطالبہ کردیا۔
٭ سعودی عرب نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنادیا، 3میز ائل تباہ کردیئے۔
٭ امریکہ کے وزیر خارجہ ٹیلرسن کو سال کے اختتام تک سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک بامبیو کا جانشین بنانے کی تیاریاں۔
٭ بچوں اور شیر خواروں کیلئے مارکیٹ میں موجود پانی کی خصوصیات گمراہ کن ہیں، سعودی ایف ڈی اے۔ڈیلی میل بھی خریداروں کا شکوہ کرنیوالوں میں شامل۔
٭ 6بچوں کی پیدائش کے بعدسعودی خاتون کا شوہر غیر ملکی نکلا۔
الشرق الاوسط
٭ اقوام متحدہ کے قاصد نے 12دفعات پر مشتمل شام کے مستقبل کا خاکہ پیش کردیا،ریاست غیر فرقہ وارانہ بنیاد پر قائم ہوگی، بااختیار صوبے بنائے جائیں گے۔
٭ حوثی باغیوں نے علی صالح کے رشتے داروں اور ان کی پارٹی کے قائدین پر فائرنگ شروع کردی۔
٭ لیبیاکے پناہ گزینوں کا بحران حل کرنے کیلئے افریقی ، یورپی جامع حل کا اعلان۔
٭ دہشتگردی کے مسئلے پر امریکہ اور برطانیہ کے اتحادیوں کے درمیان نوک جھونک۔
٭ ویانہ اجلاس نے 2018ء کے اختتام تک تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
٭ سعودی عرب میں پہلا زنانہ کنسرٹ غیر معمولی طور پر کامیاب۔
٭ لبنان خلیجی ممالک میں حزب اللہ کی دخل اندازیاں برداشت نہیں کرسکتا، سعد الحریری۔
٭ کرکوک میں امریکی افواج کے مسئلے پر بغداد اور اَربیل کے درمیان تنازع۔