12ربیع الاول، ٹویٹرز نے کیا کہا؟
یکم دسمبر کو پاکستان بھر میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔اس حوالے پچھلے دنوں ٹویٹر پر ربیع الاول کے مختلف ٹرینڈز جاری کئے جارہے تھے تا ہم12 ربیع الاول کو ٹویٹر لسٹ ربیع الاول کے ٹرینڈ سے ہی بھری رہی۔ ٹویٹر پر سر فہرست ٹرینڈز یہ تھے جن میں صارفین نبی پاک سے محبت کا اظہار ٹویٹس کے ذریعے کیا۔ #تاجدار_ختم_نبوت_کانفرنس ، #ربیع_الاول ، #عید_میلاد_النبی ، #ہم_نبی_پاک_سے_محبت_کرتے_ہیں۔ان کے علاوہ بھی بہت سے ٹرینڈز سر فہرست رہے۔ان ٹرینڈز میں صارفین نے مختلف آیات،احادیث اور نعتیں ٹویٹس کیں:
گورنمنٹ آف پاکستان نے احادیث کی وڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا بے مثال راستہ ہمیں امن، ہم آہنگی، اخوت بین المسلمین ، انسانیت کا احترام،درگزراور انصاف کے اصول سکھاتا ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے ٹویٹ کیا:اللہ تعالیٰ نے اپنے نظام کے غلبہ کے لیے حضور نبی کریم کو مبعوث فرمایا۔ آپ کی آمد کا مقصد انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی کے راستے پر چلانا تھا۔
یہ سیکشن کیسا لگا؟رائے دیں، ہماری رہنمائی کریں
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا :نبی پاک نے فرمایا: ایک دوسرے سے نفرت مت کرو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے کو مت چھوڑ دو، اللہ کے بندو بھائیوں کی طرح رہو، یہ ایک مسلم کے لئے جائز نہیں کہ اس کا بھائی اس سے 3 دن سے زائد عرصہ تک ناراض رہے۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا:تم میں سے کوئی بھی ایمان نہیں لا سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے وہ پسند نا کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے۔