حوثی باغیوں کے ساتھ شراکت ختم کردی، علی صالح
صنعائ: یمن کے سابق صدرعلی عبد اللہ صالح نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حوثی باغیوں کے ساتھ شراکت ختم کردی ہے۔ انہوں نے یمنی فوج اور عوام کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ یمنی ریپبلکن پارٹی نے حوثی باغیوں کے ساتھ ان کی حماقت اور ایرانی ایجنڈے پر کام کرنے کی وجہ سے ہر قسم کی شراکت ختم کردی ہے۔ انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ صنعاءمیں فیصلہ کن معرکہ ہونے والا ہے جس میں حوثی کا مکمل طور پر صفایا ہوگا۔