Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بمبئی ٹاکیز 'کے سیکوئل پر کام شروع

بالی وڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے اپنی فلم ' بمبئی ٹاکیز' کے دوسرے سیکوئل پر کام شروع کردیاہے۔ کرن جوہرنے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے فلم کے سیکوئل پر کام کے آغاز کی خبر دی ہے۔ بالی وڈ کی 'بمبئی ٹاکیز ٹو' سال 2013 میں ریلیز ہونےوالی فلم ' بمبئی ٹاکیز' کی دوسری سیریز ہے۔ ماضی کی اس فلم میں چار کہانیوں کو الگ الگ انداز میں پیش کیاگیاتھاجس کی ہدایتکاری کرن جوہر سمیت انوراگ کیشپ،دیباکر بنرجی اور زویا اختر نے کی تھی۔
 

شیئر: