Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

کانفرنس میں شرکت کے بعد عالمی رہنما ریاض سے روانہ ہو گئے(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے بعد پیر کی شب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے متعدد عالمی رہنماوں نے انفرادی ملاقاتیں بھی کیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ملاقات کی اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے مملکت سے روانگی سے قبل ولی عہد سے ملاقات کی ۔
دریں اثنا اردن کے شاہ عبداللہ الثانی اور فلسطینی صدر محمود عباس ، ازبکستان شوکت مرزا آف  نے بھی ولی عہد محمد بن سلمان  سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

شیئر: