بریگیڈیئر طارق صالح مارے گئے
دبئی ...... سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت نے اطلاع دی ہے کہ حوثیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران بریگیڈیئرطارق محمد عبداللہ صالح مارے گئے۔ وہ علی صالح کے بھتیجے تھے۔ صنعاءمیں حوثیوں کے حملے کے بعد سے طارق صالح کی کوئی خبر نہیں مل رہی تھی۔ جنرل پیپلز کانگریس نے طارق کی ہلاکت پر اظہار تعزیت اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بریگیڈیئر طارق صالح یمن میں جنرل پیپلز کانگریس فورس کے کمانڈر تھے۔