Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی چوری روکنے کیلئے بجلی تھانوں کے قیام کا منصوبہ

    لکھنؤ۔۔۔۔۔ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ بجلی کی شہروں اور دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر چوری ہورہی ہے لہٰذا اس پر قد غن لگانا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ وزیرتوانائی نے جمعرات کو یہاں اخبار نویسوں سے کہا کہ بجلی چوری کی وجہ سے یوپی توانائی کمیشن کو زبردست مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ اب حکومت ہر ضلع میں ایک بجلی تھانہ قائم کرنے جارہی ہے ۔ اس سے قبل ماضی میں 7ہزار بجلی چوری کے واقعات رجسٹرڈ ہوئے لیکن آج تک کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، اسی لیے اس پر موثر کارروائی کے لیے بجلی تھانوں کا قیام بہت ضروری ہوگیا ہے ۔

شیئر: