مداح نے ارجن کپور کا ہاتھ مروڑدیا
بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے مداح نے ان کا ہاتھ مروڑ دیا۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو مداح نے شوٹنگ کے موقع پر دیکھا تو ان سے ملنے کیلئے زور دینے لگا ۔زیادہ اصرار پر ارجن نے اسے ملاقات کیلئے بلالیا وہاں پہنچ کر مداح نے مصافحہ کرتے ہوئے ارجن کا ہاتھ مروڑ کر رکھ دیا۔ مداح کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار اسے پکڑ کر دورلے گئے ۔ کہا جاتا ہے کہ وہ مداح نشے میں تھا۔ارجن کپور ان دنوں فلم ' سندیپ پنکی فرار' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔