مدینہ منورہ .... ریجنل بلدیہ کی ٹیموں نے بڑی مقدار میں غیر معیاری کاسمیٹکس کا سامان ضبط کر کے گودام مالکان پر جرمانہ عائد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے علاقے احد بلدیہ کے ڈائریکٹرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گودام پر چھاپا مارا جہاں کاسمیٹکس کا سامان اسٹور کیا گیا تھا ۔ سامان کا معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ سامان زائد المیعاد اور مضر تھا ۔ تمام سامان ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا گیا جبکہ گودام کے مالکان کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا ۔