Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسر عواضی نے اپنے قتل کی تردید کردی

صنعاء....جنرل پیپلز کانگریس کے معاون سیکریٹری جنرل یاسر العواضی نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی تدفین کی خبر دیکر یمنی عوام کو چونکا دیا۔ انہوں نے اس طرح منظر عام پر آکر اپنے قتل کی خبروں کی تردید عملی طور پر کردی۔ متعدد ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ یاسر العواضی ، علی صالح اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل عارف الزوکا کیساتھ قتل کردیئے گئے۔ العواضی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ وہ صنعاءمیں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے حوثیوں کی شرائط کے مطابق علی صالح اور الزوکا کی نعشیں صنعاءسے نکال کر سپرد خاک کرادیں۔ جنازہ میں علی صالح کے چند رشتہ دار ہی شریک کئے جاسکے۔ حوثیوں نے عوامی جنازہ یا تدفین کے اعلان پر پابندی عائد کردی تھی۔

شیئر: