Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبل امن انعام کے کنسرٹ میں ’’ہیباکُو پیانو‘‘ بجایا گیا

اوسلو ۔۔۔ جاپان پر1945ء کے ایٹمی حملے میں صحیح سلامت رہنے والے ’’ہیباکُو پیانو‘‘ کو نوبل امن انعام کی تقریب کے بعد ایک کنسرٹ میں بجایا گیا۔ اوسلو میں منعقدہ نوبل انعام کی تقریب کے بعد امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے پیانو کو تقریب میں بجایا۔ یہ پیانو جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کے دوران گراؤنڈ زیرو سے 3 کلومیٹر دور ایک گھرمیں موجود تھا۔ اس پیانو کو تقریب میں بجانے کیلئے ہیروشیما سے بذریعہ طیارہ اوسلو منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ تقریب میں شریک مہمانوں میں رواں سال امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی جاپانی خاتون سیتسْکو تھْرلو بھی شامل تھیں جو ہیروشیما بم حملے محفوظ رہی تھیں۔
 

شیئر: