صنعاء....روسی خبررساں ادارے نووستی نے اطلاع دی ہے کہ دہشتگرد حوثیوں نے الیمن الیوم چینل کے 40صحافیوں اور روسی خبررساں ادارے اسکاٹنک کے رپورٹر کو رہا کردیا۔ انہوں نے 2دسمبرکو صنعاءٹی وی چینل پر دھاوا بول کر روسی رپورٹر سمیت 40صحافیوں کو اغوا کرلیا تھا۔ صحافیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ حوثیوں نے الیمن الیوم چینل کی خاتون اناﺅنسر دالیا دائل کے گھر میں گھس کر اسے اور اسکے شوہر کو وحشیانہ طریقے سے زدوکوب کیا تھا۔