Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی اپوزیشن رہنما امریکی لاپروائی سے خائف- - - - - - اخبارات کی شہ سرخیاں

17دسمبر اتوار کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے الشرق الاوسط نے صفحہ اول پر شہ سرخیاں کچھ یوں لگائیں

الشرق الاوسط

    ٭  امریکہ کے نائب صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ سے قبل بیت المقدس میں زبردست کشیدگی، فلسطینی دیوار گریہ سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں۔احتجاجی مظاہروں میں جاںبحق ہونیوالوں کی تدفین۔
    ٭  تیونس کے شہر سیدی بوزیدغربت ، بیروزگاری اور سیاسی لاپروائی کاشکار، تیونس انقلاب کے 7برس بعد بھی شہریوں میں مایوسی کا ماحول۔
    ٭  17دسمبر 2015ء کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں طے پانیوالے ’’صخیرات لیبیا‘‘معاہدہ معلق پڑا ہوا ہے۔ متعلقہ فریق موقف تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
    ٭  شامی اپوزیشن رہنما امریکی لاپروائی سے خائف۔ جنیوا8کی ناکامی کے بعد سیاسی حل ماسکو کے ہاتھ میں چلا گیا۔
    ٭  صنعاء سے امدادی تنظیموں کے کارکن راہ فرار اختیار کرنے لگے۔ امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش۔
    ٭  جمہوریہ چیک کے دارالحکومت میں یورپ کے انتہا پسند دائیں بازو کے سربراہوں کی کانفرنس۔
* * * *
المدینہ
    ٭  جدہ شہر کے 78فیصد محلوں میں گندے پانی کے نکاسی کا نیٹ ورک نہیں بچھایا گیا، پبلک کنٹرول بورڈ ۔
    ٭  ہاتھ پیر باندھ کر مجھے ستایا گیا،مجھ پر جبر و تشدد کیا گیا،تحریک انتفاضہ میں شامل فلسطینی بچے الجنیدی کا شکوہ۔
    ٭  وزار ت آبادکاری نے شہریوں کیلئے 2لاکھ 80ہزار مکانات تیار کردیئے۔
    ٭  حوثی ملیشیا نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے بھتیجے طارق صالح کی تلاش کا اعلان کردیا۔
    ٭  محکمہ شماریات نے مردم شماری کیلئے خواتین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    ٭  جدہ کے بین الاقوامی کتب میلے میں ناولوں کی مقبولیت۔
    ٭  قدیم مکانات کا طرز تعمیر اور تعمیراتی سامان کی منصوبہ بندی جدیدگھروں سے زیادہ موثر اور مفید پائی گئی، خصوصی رپورٹ۔
    ٭  سرکاری قرضے کے ذریعے خسارہ پورا کیا گیا اور آمدنی و اخراجات میں توازن پیدا کردیا گیا۔
 

شیئر: