اسلام آباد...اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران قطری شہزادے شیخ حمد بن جاسم کی جانب سے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو لکھے گئے سر بمہر خط کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئیں ۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر آفاق احمد نے بند لفافے میں موجود تفصیلات جمع کرا ئی۔ دوران سماعت شریف خاندان کے قانونی مشیر خواجہ حارث نے پیش کردہ دستاویزات پر اعتراض کیا کہ خط اس گواہ کو نہیں دفتر خارجہ کو لکھا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا قطری شہزادے کے بند لفافے کو کسی نے نہیں کھولا ۔