Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت:66ہزار غیر ملکی سرکاری ملازم

دمام ۔۔۔۔ وزارت شہری خدمات نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں میں 66ہزار غیر ملکی ملازمین ہیں۔ان میں سے 46 ہزار352صحت، 3324تعلیم ،646عمومی، 15ہزار564تدریس ،881تربیتی اداروں سے منسلک ہیں۔ 1437-38کے دوران پابندی سے ان آسامیوں کیلئے سعودیوں سے درخواستیں طلب کی جاتی رہیں۔ کسی بھی شہری نے درخواست نہیں دی۔وزارت شہری خدمات نے اطمینان دلایا ہے کہ مذکورہ اسامیوں سے کسی ایک کیلئے بھی کسی بھی وقت کوئی بھی شہری درخواست دے سکتا ہے،اس کی فوری تقرری ہوگی۔

شیئر: