Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر: مچھلیوں کے نام اور نرخ چسپاں کرنے کا حکم

دمام..... الخبر کمشنری کی بلدیہ نے مچھلیاں فروخت کرنےو الی دکانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مچھلیوں کی جملہ اقسام کے نام اور نرخ چسپاں کریں۔ ہر قسم کی مچھلی کے سامنے ایک تختی ہو جس پر مچھلی کا نام اور قیمت تحریر ہو۔ صارفین کو مچھلی کی قسم اور نرخ کے بارے میں پوچھنے کی ضرورت نہ پڑے۔ الخبر بلدیہ کے چیئرمین سلطان الزایدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اب تک صرف کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والی دکانوں پر اشیاءکے نام اور نرخ چسپاں کرنے کی ہدایت تھی اب مچھلیوں کی دکانوں پر بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔ بلدیہ کے حکام فیصلے پر عملدرآمد کیلئے چھاپے بھی ماریں گے۔ 

شیئر: