Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلی قطری

اصلی قطری اپنے نظام حکومت سے بغاوت کر گئے ۔ عکاظ
سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
قطری حکام سے علیحدگی اختیار کرنے والے حقیقی قطری قبائل کی تعداد روز افزوں ہے۔ قطر کے حقیقی باشندے ایسے نظام حکومت کے سائبان تلے رہنے پر راضی نہیں جو اغیار کے وجود کو راسخ کررہا ہو اور غیر ملکیوں کو شہریت دے رہا ہو اور قطر کے حقیقی با شندوں کو دیوار سے لگا رہا ہو۔
آل بحیح قبیلے نے بھی بغاوت کردی اور واضح کردیا کہ قطر کی داخلی صورتحال ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ آل بحیح قبیلے کے شیخ نے قطر کو عظیم جیل کا نام دیدیا۔
ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کے آگے جھکنا اور ایرانی مداخلت کے آگے سپر انداز ہوجانا مستقبل کے فیصلے کے جملہ اختیارات اغیار کو دیدینا ، تغیرات کے فیصلے غیر ملکی مشیران کے سپر د کردینا ، غیر ملکی مشیروں کا حد سے تجاوز کرکے فیصلوں کے جملہ اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لینا خطرے کے الارم ہیں۔
اہل قطر کو یہ احساس ہونے لگا ہے کہ اب انکا ملک انکے لئے نہیں رہ گیا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ انکا نظام حکومت انکا حریف بن چکا ہے لہذا اصلی باشندوں کی مدد کرنا اور قطر کے حقیقی عرب قبائل کے فرزندوں کو حقوق کی بازیابی میں تعاون دینا ہر محب وطن قطری کا فرض ہے۔ اہل قطر اس بات پر نالاں ہیں کہ انکے حقیقی باشندوں کی شہریت سلب کرلی گئیں۔ انکے اثاثے ضبط کرلئے گئے۔ ان میں سے ایسے نہ جانے کتنے لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا جنہیں عظیم جیل سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آیا۔ 
حقیقت یہ ہے کہ غرور قطری نظام کی شناخت بن چکا ہے۔جب تک قطر کے حقیقی باشندوں کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے تب تک قطر او راہل قطر درپیش مخمصے سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ قطر کا حل یہ ہے کہ ملک کے حقیقی باشندوں ہی کو ریاستی فیصلوں کا اختیار حاصل ہو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: