Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خودکشی کرنیوالے کو امدادی کارکن نہ بچا سکے

پیرو .... پیرو میں ایک بڑی عمارت سے خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو امدادی کارکن بھی نہ بچا سکے اور وہ 15ویں منزل سے انکے ہاتھ سے چھوٹ کر نیچے جاگرا اور اس کی موت  ہوگئی۔اس سلسلے میں ایک وڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے ۔ یہ شخص کافی عرصے سے علیل تھا اور بالکونی سے چھلانگ لگا نے کی کوشش کررہا تھا۔ امدادی کارکنوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ انکے ہاتھ سے بھی نکل گیا اور آخر کار بلندی سے فرش پر آگرا۔ وہ چیخ اور چلا رہا تھا کہ اسے صرف موت چاہئے۔ وہ اس رسی سے بھی جھول گیا جو امدادی کارکنوں نے اسکی طرف بڑھائی تھی۔ بدقسمت شخص تیسری منزل کی بالکونی سے گرا۔ اسکی عمر 25سال تھی۔

شیئر: