Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع کڑپہ میں دکان جل کر راکھ، 15 لاکھ روپے کا نقصان

     حیدرآباد- - - - -آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے بوروماملا علاقہ میں سائیکل کی دکان میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ہوا ہے تاہم کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔کل رات دکان کا مالک دکان بند کر کے گھر روانہ ہوا تاہم مقامی افراد کے رات دیر گئے دکان سے بڑے پیمانہ پر آگ کے شعلے اٹھتے دیکھ کر دکان کے مالک کے ساتھ ساتھ فائربریگیڈ کے اہل کاروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کے اہل کا ر وہاں پہنچے اور آگ پر قابو پایاتاہم تب تک دکان میں رکھا سارا سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جاری ہے۔ اس واقعہ میں 15لاکھ روپئے کے مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

شیئر: