Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجہ پرویز اور بابر اعوان کے خلاف تحقیقات

  اسلام آباد... نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور پراجیکٹ میں تاخیرکے باعث قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابراعوان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔نیب اعلامیے کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان تمباکو بورڈ صاحبزادہ خالد کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کیا جائے گا۔صاحبزادہ خالد نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی بھرتیاں کیں جس سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا۔ سابق سیکرٹری قانون وانصاف مسعود چشتی ،سابق سیکرٹری شاہد رفیع اور سابق ڈائریکٹر اعجاز بشیر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی کے خلاف بھی بدعنوانی کاریفرنس دائر ہوگا۔

شیئر: