پشاور:یہاں زلمی ا سکول لیگ کافائنل ہوا ۔اس موقع کی مناسبت سے ٹویٹ پر ہیش ٹیگ #بڑا_ٹاکرا جاری کیا گیا جو پاکستان میں دن بھر پہلے نمبر پر رہا اور عالمی ٹرینڈ میں 32ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ فائنل میچ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک،صدر زلمی گروپ ظہیر عباس اور ڈائریکٹر کرکٹنگ افیئر محمد اکر م نے بھی شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف آفیشل کا ٹویٹ تھا "اسکول لیول پر کرکٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی حکومت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔یہ کھلاڑی قومی ٹیم کےلئے اعزازات جیتنے کےلئے جائیں گے!"چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی ا سکول لیگ ایک خواب تھا۔آج اس خواب کی تکمیل کا اشارہ ہے۔خیبر پختونخوا میں کرکٹ کا جذبہ بے مثال ہے۔ یہ لیگ آنے والے سالوں میں باقاعدہ خصوصیت میں تبدیل ہوجائے گی۔ڈان نیوز نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا "دنیا بھر میں ا سکول کرکٹ کوبڑے پیمانے پر نظر انداز کیا گیا لیکن اب مزید ایسا نہیں ہو گا۔زلمی ا سکول لیگ نے صوبے میں کرکٹنگ فین بیس کی بنیاد پر ایک اہم کردار ادا کیا ہے "۔پشاور زلمی کا ٹویٹ تھا"زلمی ا سکول لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے فائنل میں پشاور بلیو نے مالاکنڈ یلو کو 81 رنز سے ہرا دیا۔مین آف دا ٹورنامنٹ جمال نے جیتنے والی ٹیم کے لئے 3میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں"۔ پاکستانی کرکٹر وہاب ریاض کاٹویٹ تھا "ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں میں اکٹھا کرنے اور ہمارے انسانی امتیاز کو روشن کرنے کےلئے پشاور زلمی نے شاندار آغاز کیا ہے۔اللہ کرے بہترین ٹیم زلمی ا سکول لیگ کپ لے کے جائے"۔ وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے بھی پشاور ملاکنڈ کی ٹیموں کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی۔ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ زلمی اسکول لیگ کی کامیابی پر بہت خوش ہوں،اسکول کرکٹ لیگ کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور ہم نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔