Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ میں میسا بھارتی کے خلاف چارج شیٹ

نئی دہلی۔۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی ایک عدالت میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی کے خلاف دوسری چارج شیٹ دائر کی ۔ پی ایم ایل اے معاملے میں میسا بھارتی کے خلاف دائر دونوں چارج شیٹوں پر 5فروری کو سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی میسا بھارتی کے تجارتی علاقے میں واقع فارم ہاؤس کو بھی منسلک کرچکی ہے۔ یہ فارم ہاؤس میسا اور ان کے شوہر کی ملکیت ہے۔ سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ۔

شیئر: