Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برڈفلو میں مبتلا مرغیوں کو وحشیانہ انداز میں تلف کرنے پر کارروائی

قطیف..... وزارت ماحولیا ت وپانی و زراعت نے برڈ فلو میں مبتلا پرندوں اور مرغیوں کو وحشیانہ انداز میں تلف کرنے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے متعلقہ ٹیم کے رویئے کی مذمت کی گئی۔ وزارعت نے پرندوں اور مرغیوں پر تشدد کو اجاگر کرنے والی وڈیو کلپ منظرعام پر آنے کے بعد سخت موقف اختیار کرلیا۔ الخرج کے ایک زرعی فارم میں برڈ فلو سے متاثرہ پرندوں اور مرغیوں کو انتہائی ناروا طریقے سے تلف کرتا دکھایا گیاتھا۔ وزارت نے اپنے بیان میں توجہ دلائی کہ یہ اسلامی شریعت کے اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ افسوسناک عمل ہے، متعلقہ ٹیم کو معطل کرکے تحقیقات کیلئے طلب کرلیا گیا۔ دوسری جانب قطیف کمشنری کی بلدیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے یہاں پرندوں کی مارکیٹ بند کرادی۔ 

شیئر: