Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بشریٰ_مانیکا

عمران خان کی شادی کی خبر آج کل پاکستانی میڈیا کی سب سے اہم خبر بن گئی ہے جس کی وجہ سے ہیش ٹیگ #بشریٰ_مانیکا دو دن سے پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ ہے۔عمران خان کے مداح اور مخالفین اس ٹرینڈ میں اس شادی پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ہزاروں ٹویٹس میں سے چند کا انتخاب کیا ہے۔
# قاضی_کردار_کا_غازی
جرنلسٹ فرح ناز زاہد کا ٹویٹ تھا:عمران خان کے ساتھ اس ملک کا جنون،ان سے پیار کریں یا نفرت لیکن آپ انہیں نظر انداز نہیں کر سکتے۔پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق انہوںنے بشریٰ مانیکا کو پروپوز کیا اور انہوں نے فیصلے کے لیے وقت مانگا۔دیگر سیاستدانوں کی پوشیدہ بیویوں کی نسبت بہت کم بدنامی ہے،لیکن یہ عمران خان ہے ،اس لیے اس کو عالمی مسئلہ بنانا ضروری ہے۔
معروف کالم نگار حسن نثار نے کہا:عمران خان کی شادی کو ایشو بنانے والوں کی بھی مجبوری ہے کہ وہ نہ تو عمران خان کی کرپشن کو ثابت کرسکے اور نہ اس پر جھوٹ اور دھوکے بازی کا الزام سکتے ہیں۔ لے دے کر تنقید و بہتان تراشی کیلئے پھر یہی ذاتی زندگی ہی رہ جاتی ہے۔
سیاست پی کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا:جیو کا مجھ سے منسوب بیان جھوٹا ہے۔ بشریٰ بی بی ایک متقی خاتون ہیں اور عمران خان ایک شریف النفس آدمی ہے۔ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا نے جیو پر اپنے سے منسوب خبروں کو "جھوٹا" قرار دیدیا۔
مزید پڑھیں: 7جنوری کی ڈیڈ_لائن
جرنلسٹ ارشد محمود نے ٹویٹ کیا:اگر عمران خان نے شادی کر لی ہے، صدق دل سے، دعا دیتا ہوں جو نبی کریم نے شادی کرنے والے کو دعا دی۔ جو شادی کرتا ہے، وہ اسلام میں ثواب کا حق دار ہے، اس کا مذاق نہ اڑایا جائے۔ 
عمر فاروق نے لکھا کہ پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں رہ گیا حل کرنے کو، پاکستان کے سارے مسائل حل ہو چکے ہیں، اس لیے اب ہم عمران کی شادی کا مسئلہ حل کریں گے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں