Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کاری کی انتہائی حد ایک ارب ڈالر سے گھٹا کر 500ملین کر دی گئی

ریاض.... مالیاتی منڈی اتھارٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نیا طریقہ کار جاری کر دیا۔ عملدرآمد 23جنوری 2018ءسے ہوگا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نیا طریقہ کار غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مقامی اداروں کے کام میں آسانی پیدا کرے گا۔ یہ سعودی ویژن 2030کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت غیر ملکی سرمایہ کار کی اہلیت کی کارروائی تیزی اور آسانی سے نمٹائی جا سکے گی۔ ان کے دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کی انتہائی حد ایک ارب سے گھٹا کر 500ملین ڈالر کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار کے ماتحت مالیاتی ادارے اور انوسٹمنٹ فنڈ کو آسانیاں دی گئی ہیں۔ اتھارٹی نے نئے قواعد و ضوابط اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں۔ 

شیئر: